13 جولائی 2013 - 19:30
شمالی کوریا کی فوج جدید ترین ٹینکوں سے لیس

شمالی کوریا نے اپنی بری فوج کو جدید ترین 900 ٹینک دیئے ہیں جو پیشرفتہ ہتھیاروں سے لیس ہیں۔

ابنا: جنوبی کوریا کے اخبار ٹائمز کے مطابق شمالی کوریا کے جدید ٹینکوں کا نام چونماہو یعنی آسمانی گھوڑا ہے۔ ان ٹینکوں میں پیشرفتہ نیوی گيشن سسٹم لگے ہیں۔ شمالی کوریا نے دوہزار دس میں ان ٹینکوں کی نمائش کی تھی۔ شمالی کوریا نے 2005سے نئےٹینک فوج کو دینا شروع کئے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس چار ہزار دوسو ٹینکوں کا ذخیرہ ہے۔واضح رہے شمالی کوریا کو امریکہ کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر پیونگ یانگ کے صدر نے کہا ہےکہ ان کاملک اسی صورت میں ایٹمی ہتھیاروں سے دستبردار ہوسکتا ہے جب امریکہ اپنے ایٹمی ہتھیار نابود کردے۔ انہوں نےیہ بھی شرط لگائي ہےکہ امریکہ اور اسکے اتحادیوں سے اسی وقت گفتگو کی جاسکتی ہے جب یہ ممالک شمالی کوریا کو ایٹمی طاقت تسلیم کرلیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲